مہر خبررساں ایجنسی نے اسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک نئی تحقیق میں یہ دعوی کیا گیاہے کہ سمندر کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امریکہ کے 400 سے زائد شہروں کو خطرہ ہے۔یہ شہر بہت جلد دنیا کے نقشے سے غائب ہو سکتے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی آف سائنس جنرل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اگربڑھتی ہوئی عالمی حدت اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے اقدامات نہ کیے گئے اور دوہزار پچاس تک مغربی انٹارٹیکا کی برف پگھل گئی تو بیس ملین آبادی کے 414 امریکی شہرسمندرمیں ڈوب جائیں گے۔
تحقیق کے مطابق امریکی شہر نیو آرلینز اور میامی خطرے کے دائرے میں داخل ہو چکے ہیں ،جب کہ ریاست کیلی فورنیا،لوئی سینیا اور نیویارک سمیت فلوریڈا کے کئی شہر اس خطرے کی زد میں ہیں ۔
امریکہ میں ایک نئی تحقیق میں یہ دعوی کیا گیاہے کہ سمندر کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امریکہ کے 400 سے زائد شہروں کو خطرہ ہے۔یہ شہر بہت جلد دنیا کے نقشے سے غائب ہو سکتے ہیں۔
News ID 1858902
آپ کا تبصرہ